ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

 اسلام آباد: اوگرا نے ماہ فروری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے فی کلواضافہ کردیا جس کے بعد گھریلو سلنڈ پر مجموعی طور پر 14 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

علاوہ ازیں سرکاری پیداواری قیمت میں 1166روپے فی میٹرک ٹن اضافہ ہوا، اب ایل پی جی256 روپے فی کلوکی جگہ 257 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 3026 روپے کے بجائے 3040روپے کا ہوگیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمرشل سلنڈر11642 روپے کے بجائے 11695 روپے میں دستیاب ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی دستیاب نہیں ہے جبکہ تین ماہ سے اربوں روپے کی لوٹ مار جاری ہےاور سرکاری ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں۔