کِیا نے کیا پیکانٹو اور کیا اسپورٹیج کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔
کمپنی نے قیمتیں بڑھانے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2024ء سے ہو گا۔
کیا پیکانٹو کی نئی قیمت اب 3600000 ہو گئی ہے، قیمت میں اڑھائی لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اس سے قبل قیمت 3350000 تھی۔
پیکانٹو کی طرح اسپورٹیج کے الفا ورژن کی قیمت میں بھی 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی ایکس فیکٹری قیمت 73 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 75 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
یکم فروری 2024 سے تمام نئے آرڈرز نئی ایکس فیکٹری قیمتوں پر انوائس کیے جائیں گے۔ یہ 2024 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں پہلا اضافہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی کیا پاکستان کی پیروی کر سکتی ہیں۔