ملک کی صنعتوں کیلئے بڑی خوشخبری، آئی ایم ایف کی جانب سے انڈسٹری کیلئے9 سینٹس فی یونٹ کی بجلی فراہم کرنے کی ابتدائی منظوری دیدی گئی۔
چئیرمین اپٹما آصف انعام کا کہنا تھا کہ 9 سینٹس کی بجلی ملنے سے بند صنعتوں کا پہیہ بھی چل پڑے گا ،ملک بھر کی تمام صنعتوں کیلئے 9 سینٹس کی فی یونٹ کا فارمولا منظور ہوگیا ہے، انڈسٹری کے لئے 9 سینٹس کا پلین آئی ایم ایف کو بھیجا گیا تھا،آئی ایم ایف نے ابتدائی پلین کی منظوری دے دی ہے ،9 سینٹس کی بجلی ملنے سے بند صنعتیں بھی چلنے چلیں گی،برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔