روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ،ڈالر کا ریٹ مزید کم ہو گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 25 پر آ گئی،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر امریکی کرنسی کا ریٹ 279 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.86 روپے پر ہی برقرار رہا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہو گیا،100 انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 0.67 فیصد اضافے سے 62 ہزار 393 کی سطح پر بند ہوا۔
11.62 ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا،165 کمپینوں کے شئیرز میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ہوئی۔