انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے گیس لوڈ شیڈنگ میں تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری

 سوئی سدرن گیس نے تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے گیس لوڈ شیڈنگ میں تبدیلی کردی۔

سوئی سدرن گیس نے تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے گیس لوڈ شیڈنگ میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سوئی سدرن گیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کی گیس لوڈ شیڈنگ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، سندھ میں پہلے انڈسٹریز اور کیپٹو پاور ہفتہ 3 فروری سے 48 گھنٹوں کے لئے گیس سپلائی بند ہونا تھی لیکن اب سندھ میں تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور اتوار  4 فروری صبح 8 بجے سے منگل صبح 8 بجے تک گیس سپلائی بند رہے گی۔




سوئی سدرن گیس کے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا کہ ہفتے کو سندھ میں تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو گیس سپلائی بحال رہے گی۔