اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 609 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 609 پوائنٹس اضافے سے 63002 پر بند ہوا ہے۔

بازار میں آج 26کروڑ شیئرز کا کاروبار 10.7 ارب روپے میں طے ہوا۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر 9206 ارب روپے ہے۔