چار ماہ کی بھارتی بچی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ایک چار سالہ بچی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

ندیگاما شہر سے تعلق رکھنے والی کیولیہ 120 پرندوں، سبزیوں اور دیگر اشیا جو نام سے شناخت کرلیتی ہے۔

کیولیہ کی ماں ہیما نے اپنی بچی کی اس غیر معمولی صلاحیت کو دنیا کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا اور اس کی وڈیو بناکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز والوں کو بھیج دی۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ٹیم نے وڈیو کا جائزہ لیا اور پھر کیولیہ کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کرنے ندیگاما پہنچے۔

کیولیہ کی صلاحیت سے متاثر ہوکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اُسے خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔

کیولیہ کے والدین نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ اپنی اولاد کی صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں پروان چڑھانے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھرپور زندگی بسر کرنے کے قابل ہوسکیں۔