ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.04فیصد اضافے سے 30.68فیصد تک پہنچ گئی۔ ایل پی جی سستی ہو گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ٹماٹر 24روپے 53پیسے، برائلر مرغی 5روپے 49پیسے،کیلے 9روپے 40پیسے،چینی 1روپے 25پیسے، مٹن 15روپے 7پیسے،بیف 6روپے 26پیسے،دہی 1روپے 53پیسے،دال مونگ 1روپے 67پیسے جبکہ دال مسور 1روپے 21پیسے،چائے، لہسن، دال چنا، دال ماش اور دودھ بھی مہنگا ہوا۔
ایک ہفتے میں پیاز 29روپے 17پیسے، انڈے 31روپے 32پیسے فی درجن، ایل پی جی سلنڈر 58روپے 96 پیسے سستا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے آٹے کا بیس کلو تھیلا 10روپے 6پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں 20اشیا ء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔مجموعی طور پر 8اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20میں استحکام رہا۔