ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1259 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1255 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ر یٹیل قیمت 1196 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250 جبکہ راولپنڈی میں 1235 روپے ریکارڈ کی گئی۔
گوجرانوالہ میں 1270، سیالکوٹ 1267، لاہور 1300، فیصل آباد 1270، سرگودھا 1245، ملتان 1269، بہاولپور 1280، پشاور 1247 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1220 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1172، حیدر آباد 1180، سکھر 1275، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1205 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل ٹل قیمت 1197 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔