ملک میں کرریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی )ن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی ادائیگی کی جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 24.5 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 87 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ جبکہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ہوئی۔نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 108 ارب روپے کی خریداری کی۔
واضح رہے کہ دسمبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو مجموعی طور پر فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8540 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ دسمبر 2022 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 8665 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔