اووربلنگ کا تنازع شدت اختیار کرگیا، لیسکو چیف سے الزامات چھپانے پر وضاحت طلب : نیپرا کا وزارت توانائی سے لیسکو فیلڈ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے درمیان اوور بلنگ کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے لیسکو چیف سے اوور بلنگ چھپانے کے الزامات پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے وزارت توانائی سے لیسکو فیلڈ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ والی ڈویثزنز اور سب ڈویژنز کے ایکیسئنز اور ایس ڈی اوز تبدیل ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نیپرا نے اوور بلنگ کی شکایات کی تحقیقات سامنے آنے پر اس میں ملوث لیسکو افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔