ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔
اسلام آباد سے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اقدام کا مقصد عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے مزید کہا کہ 2 سے 31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاؤنٹر کھلے رہیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عوام پاسپورٹ کےلیے چھٹی کے روز بھی 9 سے 1 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔