گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں سے قرضوں کے اجرا میں 25.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں دسمبر 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 25.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر میں گاڑیو ں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا کاحجم 251 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 25.6 فیصد کم ہے۔