کھجور کی کاشت کا فروغ کیلیے پاکستان اور یو اے ای میں معاہدہ طے ہو گیا۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھجور کی کاشت کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ اس سے دونوں فریقین کے درمیان مشترکہ تعاون کو فروغ دینے اور مہارت کے تبادلے میں مدد ملے گی۔
ابوظبی میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردیٔے۔
بیان کے مطابق ایم او یو پاکستانی کسانوں کو کھجور کی کاشت بڑھانے کا موقع بھی فراہم کرے گا جس میں جدت کے حامل تصورات بھی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات پاکستان کو کھجور کی کاشت کو بڑھانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔