نگران وفاقی کابینہ نے 2019 سے آٹے کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی توثیق کر دی

نگران وفاقی کابینہ نے 2019 سے آٹے کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کی توثیق کردی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کی دستیابی کی صورتحال کے باوجود آٹا برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کے باعث گندم اور آٹے کی بیرون ملک ترسیل روکی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک اور غیر ملکی اداروں کو آٹا فروخت کیا جائے گا۔