رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری)کے دوران اشیاء کا تجارتی خسارہ 36.9 فیصد کی ریکارڈ کمی کے ساتھ 13.87 ارب ڈالر کی سطح پر آگیا، برآمدات میں 14 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2023-24کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری2023-24) کے دوران پاکستان نے14.2 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر20ارب34 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی اشیاء برآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2022-23 کے اسی عرصہ میں مجموعی طور پر17 ارب 81کروڑ 50لاکھ ڈالر کی اشیاء برآمد کی گئی تھیں۔
اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان نے14.1 فیصدکمی کے ساتھ مجموعی طور پر 34 ارب 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرکی اشیاء درآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2022-23 کے اسی عرصہ میں مجموعی طور پر39 ارب 81کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی تھیں ۔
اس لحاظ سے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 36.9 فیصد کمی کے ساتھ13 ارب87 کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا ہے جو گذشتہ مالی سال کے ا سی عرصے میں21 ارب99 کروڑ 50لاکھ ڈالرتھا۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری) کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ8 ارب12 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ21 ارب99 کروڑ 50لاکھ ڈالر سے کم ہوکر13 ارب87 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
وزارت تجارت کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ(فروری)کے دوران پاکستان نے29.8 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر2 ارب 57کروڑ 50لاکھ ڈالرکی اشیا برآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2022-23 کے اسی عرصہ میں مجموعی طور پرایک ارب 98کروڑ 40لاکھ ڈالر کی اشیاء برآمد کی گئی تھیں۔
اسی طرح گذشتہ ماہ(فروری)کے دوران پاکستان نے5.8 فیصداضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 4ارب 20کروڑ 30لاکھ ڈالر ڈالر کی اشیاء درآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال2022-23 کے اسی عرصہ میں مجموعی طور پر3 ارب 97کروڑ40 لاکھ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی تھیں۔
اس لحاظ سے گذشتہ ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 18.2فیصد کمی کے ساتھ1 ارب 62کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ(فروری)کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ36کروڑ10 لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ ایک ارب99 کروڑ لاکھ ڈالر سے کم ہوکر ایک ارب 62کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
وزارت تجارت کے اعداددوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال2023-24 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان ن نے1.7فیصد کمی کے ساتھ مجموعی طور پر 11ارب16کروڑ 20 لاکھ ڈالرکی ایپرل اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔
پہلے 8 ماہ کے دوران پاکستان نے14.8 فیصد گروتھ کے ساتھ مجموعی طور پر مجموعی طور پر 3ارب77کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ کی مصنوعات برآمد کی ہیں، علاوہ ازیں 70.1 فیصد گروتھ کے ساتھ مجموعی طور پر 5ارب40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ڈالر کی زرعی اور اشیائے خورونوش برآمد کی ہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مذکورہ بالا تین شعبوں کی مصنوعات کی برآمدات میں14.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعدادشمار کے مطابق گذشہ ماہ(فروری) کے دوران پاکستان ن نے18.3 فیصد گروتھ کے ساتھ مجموعی طور پر 1ارب41 کروڑ 5لاکھ ڈالر ڈالر کی ایپرل اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات برآمد کی ہیں جبکہ گذشتہ ماہ کے دوران پاکستان ن19 فیصد گروتھ کے ساتھمجموعی طور پر 42کروڑ 62 لاکھ ڈالر ڈالر کی مینوفیکچرنگ اور انجیئرنگ کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔
علاوہ ازیں 70.02فیصد گروتھ کے ساتھ مجموعی طور پر 2ارب57 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی زرعی اور اشیائے خورونوش برآمد کی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران مذکورہ بالا تین شعبوں کی مصنوعات کی برآمدات میں29.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔