یوٹیلٹی اسٹورز کے وزیراعظم رمضان پیکیج کا آغاز: عوام کو 19 بنیادی اشیا خورونوش بشمول آٹا، گھی، خوردنی تیل، چینی، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2024 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی وزیراعظم پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں 7.5 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی حکومت کے اس خصوصی پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19 بنیادی اشیا خورونوش بشمول آٹا، گھی، خوردنی تیل، چینی، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔