یوٹیلٹی سٹورز پر بغیر سبسڈی والی اشیاء بھی سستی

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر آئی ہے کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کے  بغیر اشیاء بھی سستی کر دی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے بعدبغیرسبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی  کر دی ، ان اشیاء  میں میکرونی  اور سرخ مرچ کی قیمت میں 2 سے 10 روپے کمی کی گئی ہے، ہلدی پاؤڈر سمیت 18 مصالہ جات کی قیمت میں 80 روپے تک کی کمی  کی گئی ہے،روح افزا کی قیمت 2 سے 12 روپے ،مختلف جیمز کی قیمت میں 10 سے 20 روپے کمی ، اچار کی قیمت میں 15 روپے اور کیچپ 20 روپے سستی کی گئی ہے ۔

کھیر مکس, رس ملائی اور سویاں 6 سے 12 روپے تک سستی ،مختلف چائے کے برانڈز میں 5 سے 43 روپے تک کی کمی  کی گئی ہے، مختلف برانڈز کےصابن,کلینر, سرف,شیمپو اورٹوتھ برش بھی سستے کردیے گئے ہیں، بغیرسبسڈی والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔