زمین کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی

نوابشاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا افسوسناک واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔

دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 قیمتی جانے ضائع ہوگئیں۔

واقعہ میں ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔