پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص زخمی

  کراچی: ملیر سعود آباد چورنگی کے قریب پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 45 سالہ شفیع الدین کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔

واضح رہے کہ پابندی کے باوجود کے مختلف علاقوں شہریوں کی جانب سے پتنگ بازی بلا خوف و خطر کی جا رہی ہے اور پتنگ کٹ جانے کی صورت میں پتنگ کا مانجھا سڑک سے گزرنے کے دوران موٹر سائیکل سواروں کے خونی ثابت ہو جاتا ہے۔

شہر میں پتنگ بازی کے دوران اس سے قبل کئی واقعات میں موٹر سائیکل سوار گردن پر پتنگ کا مانجھا پھر جانے کے باعث نہ صرف زندگی کی بازی ہار چکے ہیں بلکہ شدید زخمی ہو کر لہولہان بھی ہو چکے ہیں۔

جانی نقصانات کے باوجود پولیس کی جانب سے پتنگ اور مانجھے کی فروخت اور اس کے استعمال کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن دیکھنے میں نہیں آرہا۔