نقدی نہیں تو کیا ہوا، بھارت میں بھکاری نے بھیک مانگنے کا جدید طریقہ اختیارکرلیا، حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دنیا بہت تیزی سے ڈیجیٹل دور میں منتقل ہورہی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہوگا کہ ایک بھکاری بھی ڈیجیٹل بھیک مانگ سکتا ہے؟ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیو پر وائرل ہو رہی ہے جسے سب دیکھنے والوں کی جانب سے حیرت انگیز قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نابینا بھکاری بھیک مانگنے کیلئے گاڑی تک پہنچا تو دیکھا گیا کہ اس کی شرٹ پر کیو آر کوڈ پرنٹ تھا۔ بھکاری کار میں بیٹھے دو افراد کے پاس پہنچ کر ان سے کہتا ہے کہ اگر کیش نہیں ہے تو وہ اپنے فون سے ‘فون پے کارڈ’ کی بدولت 10 روپے دے سکتےہیں۔
View this post on Instagram
گاڑی کے ڈرائیور نے بھکاری سے بات چیت کرتے ہوئے بھکاری کا موبائل لیا اور کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے پیسوں کو آن لائن ٹرانسفر کردیا۔ جس کے بعد رقم اسے دی گئی تو فقیر نے اپنا فون کان کے قریب لے جاکر نوٹفکیشن کی آواز سن کر اس کی تصدیق بھی کی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹائم کی بچت کرتے ہوئے کیو آر کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے، مختلف کیفے، کھانے پینے کی دکانوں اور شاپنگ مالز میں کیو آر کوڈ کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔