سوشل میڈیا پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی خبریں تو کئی ہیں، تاہم یوکرینی خاتون کے اسلام قبول کرنے کی خبر کافی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں خاتون اسلام قبول کرتے ہی انتقال کر گئی۔
یوکرین سے تعلق رکھنے والی داریا کوتسارینکو نے رمضان کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا۔
تاہم اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی خاتون انتقال کر گئی ہیں، جن کی نماز جنازہ میں پورا شہر امڈ آیا ہے۔
خیلج ٹائمز کے مطابق جمعے کے روز داریا نے اسلام قبول کیا تھا، جبکہ وہ روزے کی حالت میں تھیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے، تاہم خاتون کی موت پر سوشل میڈیا پر بھی اعلان کیا جا رہا تھا۔
خلیج ٹائمز پر موجود اس صارف کے پوسٹ کے مطابق دبئی میں بعد نماز جمعہ نوجوان خاتون داریا کی نماز جنازہ ہے۔
جو کہ اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال کر گئی تھیں، وہ روزے سے تھیں۔
خاتون کا دبئی میں کوئی نہیں ہے، آپ سب اس کے بھائی بن کر نماز جنازہ میں شرکت کریں۔
عرب میڈیا کے مطابق خاتون کی داستان نے مقامی شہریوں کو اس حد تک متاثر کیا کہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پورا شہر ہی امڈ آیا۔
واضح رہے اس سے قبل نومبر 2022 میں بھی 93 سالہ خاتون لوئیز جینی میشیل نے سب کی توجہ حاصل کی تھی، جنہوں ںے موت سے چند لمحے قبل اسلام قبول کیا اور اپنا نام بھی اُم یحیٰ رکھا تھا۔
تصویر بذریعہ: عرب میڈیاتاہم وہ انتقال کر گئی تھیں، لیکن ان کے بیٹے ان کے ساتھ تھے۔
اس حوالے سے ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید نے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عمل امراتای ثقافت اور ویلیوز کی عکاسی کرتا ہے۔