دھاتی ڈورخیبرپختونخوا سے پنجاب آنے کے الزام پر دونوں صوبوں میں لڑائی : اگر گردنیں کاٹنے والی دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے آرہی ہے تو کیا پنجاب پولیس سو رہی ہے؟ بیرسٹر سیف

دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سے پنجاب آنے کے الزام پر دونوں صوبوں میں لڑائی شروع ہوگئی۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر گردنیں کاٹنے والی دھاتی ڈور کے پی سے آرہی ہے تو کیا پنجاب پولیس سو رہی ہے، کیا پولیس صرف مریم نواز کے پروٹوکول پر مامور ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف صوبائیت کارڈ کھیلنے کے بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں ایک عجیب سی بات کی۔ مریم نواز نے کہا کہ گردنیں کاٹنے والی دھاتی ڈور خیبرپختونخوا سےآرہی ہے۔

بیرسٹرسیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس قسم کے بیانات صوبوں اورعوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈور آرہی ہے تو کیا آپ کی پولیس سورہی ہے، کیا آپ کی پولیس صرف آپ کی سکیورٹی اور پروٹوکول پر مامور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب حکومت کی نااہلی چھپانے کیلئے خیبرپختونخوا پر الزام لگا رہی ہے۔

’بیرسٹر سیف صوبائیت کارڈ کھیلنے کے بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں‘

دوسری طرف وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا سے آنے والی دھاتی ڈور کے بارے میں بیان رپورٹس کی بنیاد پر دیا۔ ’بیرسٹر سیف صوبائیت کارڈ کھیلنے کی بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں،