گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے عیدالفطر کے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔
گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا، لوگ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے روز گورنر ہاؤس کو خواتین، بچوں اور فیملیز کیلئے مختص کیا ہے۔