خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں چینی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے بعد وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کے چار اعلیٰ افسران اور سی پیک سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے بعد وفاقی حکومت نے غفلت برتنے پر خیبرپختونخوا پولیس کے چار اعلی افسران کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے۔ معطل ہونے والوں میں ڈی آئی جی ہزارہ بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سی پیک سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ ظفر علی کو عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ بیس کے مزید دو افسران کو بھی عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے چاروں افسران کو چار ماہ کے لئے معطل کا اعلامیہ جاری کر دیا کرتے ہوئے بشام واقعے پر دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے کے پی پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔