حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے 40 کو ڈسچارج کردیا گیا، پوری کوشش ہوگی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں : وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے تھے، 40 کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 2 بچے بھی زیر علاج ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حب حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں۔

واضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک حب میں عیاں پیر کے قریب کھائی میں گرگیا تھا۔