پسند کا نکاح کرنے پر ماموں نے مبینہ طورپر بھانجی کو قتل کردیا

سکھر: پنو عاقل میں ماموں نے بیٹوں کے ساتھ مل کر مبینہ طورپربھانجی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گاؤں ناریجا میں بہن کو بچاتے ہوئے بھائی زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نے کچھ عرصہ قبل اپنی پسند سے نکاح کیا تھا جس پر ماموں نے اپنی بیٹوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو قتل کردیا اور تمام ملزمان فرار ہوگئے ۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاش کو  پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔