خیبرپختونخوا حکومت نے روٹی 5 روپے سستی کر دی گئی،تندور مالکان نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔
کے پی حکومت نے 100گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی،تندور مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے روٹی کی قیمت کم کرنے کیلئے یک طرفہ فیصلہ کیا ہے،قیمت کم کرنے کیلئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،تندوروں کے اخرجات برادشت سے باہر ہوگئے ہیں،حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،حکومت نے قیمتوں میں کمی کے سلسلے میں مشورہ نہیں کیا ،تندوروں کے اخرجات برادشت سے باہر ہوگئے ہیں۔