باجوڑ میں پیپلزپارٹی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 8 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم میں مصروف پی پی رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکے کے دوران گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکے میں پی پی رہنما حملے میں محفوظ رہے۔ واقعہ تحصیل مومند کےعلاقے بدان روڈ پرپیش آیا۔
پی پی رہنما اخونزادہ چٹان باجوڑ میں ضمنی الیکشن کی مہم سے واپس آ رہے تھے۔