ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم کے چار اہل کار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
ایس ایچ او درابن نے بتایا ہے کہ کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا، حملے میں چار کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ساتھ ہی سڑک پر موجود ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری شروع کردی ہے