بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، خیبر پختونخوا حکومت

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کے پی حکومت پر الزم لگانا غیر مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اویس لغاری کو اپنی ذمے داریوں کا پتہ ہی نہیں، بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادائیگی کے بجائے ہم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیے جائیں، بجلی کی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔