ہم سب نے لفٹ میں جانے کا تجربہ کیا ہوگا جس میں عام طور 8 سے 10 افراد کی جگہ ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں ہے؟
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ بھارت میں موجود ہے۔ یہ تقریباً ایک فلیٹ کے سائز جتنی ہے جس میں بیک وقت 235 افراد سما سکتے ہیں۔ اس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے 9 اسٹیل کیبلز سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔
اسے فن لینڈ کی لفٹ کمپنی نے ممبئی بھارتی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی کہوکی ورلڈ سینٹر بلڈنگ کیلئے ڈیزائن کیا تھا۔
اپنے بہت بڑے سائز کی وجہ سے اس لفٹ کو چلانے میں 18 بڑی چرخیوں، 9 اسٹیل کیبلز اور اسٹیل کے کالموں پر لگی بڑی ریلز درکاری ہوتی ہیں۔