ڈیرہ اسمعٰیل خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 اہلکار جاں بحق، 4 زخمی، مرنے والوں میں انسپکٹر اور سپاہی شامل ہیں، شہداء اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں یارک ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 اہلکار جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اسمعٰیل خان یارک ٹول پلازہ کے قریب ملزمان نے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مرنے والوں میں انسپکٹر اور سپاہی شامل ہیں، شہداء اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔