سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشنز خفیہ معلومات پر کئے گئے، ڈی آئی خان میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 10 دہشتگرد مارے گئے، شمالی وزیرستان میں مقابلے میں ایک جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقہ مکینوں نے کارروائیوں کو سراہا۔
سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔