پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، سرمایہ کار سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں سے مستفید ہوں، صدر مملکت کا دیگر ممالک سے فضائی روابط کے فروغ پر بھی زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے جہاں سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

‏صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے صدر زرداری کو ایئر ایشیا گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا۔

‏صدر مملکت نے وفد سے گفتگو کے دوران دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ‏عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے مستفید ہوں۔