پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی موٹروے پر ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد واپسی پر شیر افضل خان مروت کی گاڑی کے 2 ٹائر پھٹ گئے۔ شیرافضل مروت اور ان کے ساتھی اس حادثے میں محفوظ رہے جس کے بعد انہیں دوسرے گاڑی میں منتقل کیا گیا۔