خیبر پختونخوا کی چونتیس میں سے چوبیس جامعات مستقل وائس چانسلرز سے محروم ہیں۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق اُنیس جامعات کیلیے مستقل وائس چانسلرز کی سلیکشن کا عمل مکمل ہوگیاہے۔گورنر غلام علی کہتے ہیں وائس چانسلرز تعیناتی کی سمری وزیر اعلیٰ نے روک لی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم پر غور کررہی ہے، صوبائی حکومت نے سمری یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم تک روکنے کا فیصلہ کیا ہے،ایکٹ میں ترامیم کرکے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل ازسر نو کیا جائیگا۔
اساتذہ تنظیم کے صدر ڈاکٹر فیروز شاہ کہتے ہیں، یہ یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم کرانےکا وقت نہیں، خیبر پختونخوا حکومت ایکٹ میں ترامیم کے بجائے صوبائی ایچ ای سی کیلیے کوشش کرے، دس دن کے اندر وائس چانسلرز تعیناتی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو احتجاج کریں گے۔