نازش نے بابر سے متعلق اپنے نام سے منسوب بیان جعلی قرار دیدیا

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق اپنے نام سے منسوب بیان کو جعلی قرار دے دیا۔

نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پر ان کے نام سے چلنے والے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘میرے لیے سب کی ماں بہنیں قابلِ احترام ہیں۔’

نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہا ‘یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے، میں نے کسی بھی ٹرولنگ پر ردعمل نہیں دیا کیونکہ یہ میری پرورش میں نہیں ہے کہ میں اپنے ناقدین کو جواب دوں۔’

انہوں نے لکھا کہا ‘افسوس کی بات یہ ہے کہ وحشی نما لوگ کیسے اپنا اصلی رنگ دکھاتے ہیں۔ یہ صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ہمارے بابر اعظم کو بھی بدنام کررہے ہیں، مجھے ایسے لوگوں پر ترس آتا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہا ‘ٹرولنگ، بدنامی، گالیاں، ان میں سے کوئی بھی میرے لیے اہمیت نہیں رکھتی۔ میں مزید کوئی بکواس نہیں کرنا چاہتی کیونکہ آپ کے اور میرے کیلیبر میں بہت فرق ہے، لہٰذا آگے بڑھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نازش جہانگیر کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہوا تھا۔ اس اسٹوری میں لکھا تھا کہ ‘جس کو بھی میری بات بری لگی ہو وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں اور اُن کی جان چھوڑ دیں۔’