شاہ رخ خان نےکوہلی بالی وڈ کا داماد قرارکیوں دیا؟

 بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا دامادکیو ں قرار دیا؟
 

شاہ رخ خان کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے ویرات کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے، وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ وہ ہمارے داماد ہیں، ہماری فنکار برادری کے داماد ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی، انکے ہاں دو بچے؛ بیٹی وامیکا اور بیٹا اکے ہیں۔

ویرات کوہلی کے ڈانس کے شوق پر بات کرتے ہوئے بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں اپنی فلم پٹھان کے گیت کے ڈانس اسٹیپ سکھائے ہیں۔