عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کیلئےنئی کابینہ تشکیل

انٹرا پارٹی انتخابات،عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کیلئےنئی  کابینہ تشکیل دے دی گئی۔

میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر منتخب کرلئے گئے،سید عاقل شاہ سینئر نائب صدر جبکہ حسین شاہ خان یوسفزئی صوبائی جنرل سیکرٹری ہوں گے،شاہی خان شیرانی صوبائی نائب صدر (اول) جبکہ قاسم علی خان نائب صدر (دوم) ہوں گے۔

صلاح الدین خان نائب صدر (سوم) جبکہ ارم فاطمہ نائب صدر (زنانہ) ہوں گے،رحمت علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ متوکل خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے،حامد خان طوفان جائنٹ سیکرٹری (اول) جبکہ ایاز شعیب خان جائنٹ سیکرٹری (دوم) ہوں گے۔

مطیع اللہ مروت جائنٹ سیکرٹری (سوم) جبکہ شاہین ضمیر جائنٹ سیکرٹری (زنانہ) ہوں گے،ارسلان خان ناظم صوبائی ترجمان جبکہ ہارون خان سیکرٹری مالیات کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

طارق افغان ایڈوکیٹ اور ثناء گلزار ایڈووکیٹ صوبائی سیکرٹریز یوتھ افیئرز ہوں گے،اکبر ہوتی ایڈووکیٹ صوبائی سوشل میڈیا کوارڈینیٹر اور گلشن یوسف سیکرٹری اقلیتی امور ہوں گے،نئی کابینہ کا قیام باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی کونسل اجلاس میں عمل میں لایا گیا۔

صوبائی کونسل اجلاس میں صوبہ بھر  سے ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی،کونسل اراکین نے اتفاق رائے سے نئی کابینہ کی منظوری دے دی۔