وفاق نے ہمارے پیسے واپس نہ کیےتو جلد عوام کو ساتھ لےکر نکلوں گا : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈ اپور کی دھمکی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈ اپور  نے وفاق کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ  ہمیں  ہلکا نہیں لینا، وفاق نے جلد پیسے واپس نہ کیے تو عوام کو ساتھ لےکر نکلوں گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈ اپور نے کہا ہےکہ ہم  اپنے صوبے کا حق ہر حال میں لے کر رہیں گے، اپنے پیسے لینا جانتے ہیں، ہمارا حق نہ دیا تو آپ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جلد خیبر پختونخوا کے  پیسے دے دیں ورنہ وہ آئے تو کوئی شکریہ بھی ادا نہیں کرےگا۔