بنوں: تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا : پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

بنوں میں پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا۔

تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس سے ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے چند روز قبل چوکی کنگرپل کو بھی نشانہ بنایا تھا۔