گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ان سے حلف لیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حلف برداری کے بعد میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کا مشکور ہوں، کافی عرصے کے بعد جیالا گورنر بنا ہے، خیبرپختونخوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور صوبہ ترقی کرے گا، سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر صوبے میں امن قائم کریں گے، تمام پارٹیوں کے سربراہوں کے پاس جاؤں گا اور صوبے کا مقدمہ لڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو یقین دلاتا ہوں کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لئے ان کا مقدمہ لڑوں گا، وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت کو دعوت دیتا ہوں کہ مل کر صوبے کا مقدمہ لڑیں، ہم نے صوبے کی ترجیحات کو دیکھنا ہے۔