پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
خاتون خوہ پیما ناٸلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کرکے پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
نائلہ نے یہ کارنامہ آج صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔
اس سے قبل نائلہ کیانی نے پاکستان میں کے ٹو، نانگا پربت ، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔