برازیل میں امریکی پاپ اسٹار میڈونا کی پرفارمنس نے شرکا کے دل جیت لیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے ساحل پر امریکی پاپ اسٹار میڈونا کے کانسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 65 سالہ امریکی پاپ اسٹار نے ساحل پر 2 گھنٹے پرفارمنس دی۔
انہوں نے اپنے کانسرٹ میںNothing Really Matters ، Like a Prayer اور Vogue جیسے مشہور گیت پیش کرکے حاضرین پر سحر طاری کیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مفت کانسرٹ میں تقریباً 16 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔