جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاکرز نے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ ٹک ٹاکرز نے نابینا شخص کو پانی میں دھکا دیا ہے۔ ٹک ٹاکرز کے اس عمل پر مقامی لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی نے نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ نے آر پی او کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سیلابی پانی میں پھینکے گئے شخص کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقہ زرمیلن سے ہے۔