اسلام آباد: علی امین گنڈاپور کی بنی گالا آمد، بشریٰ بی بی سے ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنی گالا اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کی ہے۔

علی امین گنڈاپور بنی گالا میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کی  بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور بشریٰ بی بی نے مختلف مقدمات کےحوالے سے گفتگو کی۔ علی امین گنڈا پور نے بشریٰ بی بی سے ان کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔