خیبر پختونخوا حکومت جو عوامی فلاح کے کئی منصوبوں کا اعلان کر چکی ہے اب صوبے کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر صحت نے صوبتے کے بزرگ شہریوں کو مفت اسکریننگ کی سہولت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو الٹرا ساؤنڈ اور طبی ٹیسٹ کی سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی۔
اس حوالے سے وزیر صحت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور اسپتالوں کو جاری مراسلے میں بزرگ شہریوں کو مفت اسکریننگ کی سہولت کی فراہمی پر 7 روز میں عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحت سے متعلق کئی منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔