اداکارہ میشاشفیع جنسی حراسگی کیس میں عدالت نے اپیل واپس لینےکی بنیادپرخارج کردی ۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےسماعت کی۔
گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی آن لائن جرح کے معاملے پر دائر اپیل واپس لے لی ۔سپریم کورٹ نے علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
وکیل علی ظفرنےموقف اختیارکیاکہ میشا شفیع پر آن لائن جرح ہوچکی ہے، اپیل غیر موثر ہونے پر واپس لینا چاہتے ہیں۔