اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

 دبئی: بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دبئی میں منعقدہ ایمی گالا ایوارڈز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں گلوکار گاتے ہوئے اپنے ناخن تراش رہے ہیں۔

اسی کنسرٹ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں اریجیت سنگھ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ان کو نہ پہچاننے پر معافی مانگی تھی۔

گلوکار کی ناخن تراشنے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ان کے مداح اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا کہ اریجیت سنگھ کو یہ ناخن مداحوں میں تقسیم کردینے چاہئے تھے اور وہ مداح انہیں ہمیشہ سنبھال کر رکھتے۔